مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی سزا یافتہ بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کی رو سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ دونوں کا نام تاحکم ثانی ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جب کہ حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی سزا یافتہ بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔
News ID 1883258
آپ کا تبصرہ